حیدرآباد۔14۔مارچ (اعتماد نیوز)تلگو فلم ادا کار اورمرکزی وزیر چرنجیوی کے
چھوٹے بھائی پون کلیان نے اپنی نئی سیاسی جماعت ‘‘جنا سینا ‘‘ کے تاسیسی
جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے ہی جنا سینا پارٹی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام تنقیدوں کا سامنا کرتے ہوئے مخالف ہواؤں کا
مقابلہ کرینگے۔ جسکے لئے بلند حوصلوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی
کیرئر کے آغاز کے بارے میں کہا کہ دہلی میں بیٹھے ہوئے کانگریس قائدین کے
رویہ کی وجہ سے ہی انکو سیاست میں آنا پڑا۔انہوں نے واضح
کیا کہ وہ انکے
بھائی کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں۔انہیں لعل بتیوں کے کاروں سے زیادہ انکے
حامیوں کی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ انکی پارٹی ظلم ‘اور بد عنوانی کے خلاف
لڑیگی۔تلگو فلم اسٹار نے کہا کہ انکا تلنگانہ سے تعلق ہے۔ اور پچھلے پانچ
سالوں سے ریاست میں عوامی مسائل پر بات نہیں کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
انکی سیاسی جماعت کے قیام سے متعلق فیصلہ کو انہوں نے اپنے گھر میں بھی
نہیں سنایا ہے۔ انہوں نے سماج میں خواتین کی عزت کرنے پر زور دیا اور کہا
کہ وہ بچپن سے خواتین کے مسائل کو دیکھتے آرہے ہیں۔